ابنا: ايران ميں پہلي ذيعقدہ ، حضرت معصومہ قم کے يوم ولادت سے گيارہ ذيعقدہ، حضرت امام رضا عليہ السلام کے يوم ولادت باسعادت تک عشرہ کرامت کے عنوان سے جشن منايا جاتا ہے - اس لحاظ سے جشن عشرہ کرامت کا آج آخري دن ہے اور ايران کے تمام شہروں اور قريوں ميں اس مناسبت سے خا ص اہتمام کيا گيا ہے .ہمارے نمائندے کے مطابق اس وقت مشہد مقدس ميں ، فرزند رسول حضرت امام علي رضا عليہ السلام کا روضہ اقدس آپ کے زائرين سے مملو ہے جن ميں دنياکے مختلف ملکوں سے آنے والے ہزاروں زائرين بھي شامل ہيں - آپ کي شب ولادت کي مناسبت سے روضہ اقدس ميں خصوصي تقريبات منعقد ہوئيں اور زائرين ساري رات آپ کي قصيدہ خواني اور شب ولادت کي مخصوص دعاوں اور مناجات ميں مصروف ہے.جشن اور قصيدہ خواني کا سلسلہ نماز صبح کے بعد دوبارہ شروع ہوگا .اسي طرح قم ميں آپ کي خواہر گرامي حضرت معصومہ قم ، شيراز ميں آپ کے بھائي حضرت شاہ چراغ اور اسي طرح تہران ميں آپ کے بھائي حضرت امام زادہ صالح عليہم السلام کے روضے بھي عاشقان اہلبيت رسول سے مملو ہيں......../169
15 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 463710
فرزند رسول حضرت امام رضا عليہ الصلوات و السلام کے يوم ولادت باسعادت کي مناسبت سے ايران سميت پوري دنيا ميں جشن، اور محفلوں کا سلسلہ جاري ہے .